vosa.tv
Voice of South Asia!

حسان نیازی فرار معاملے پر علی زیدی اشتہاری قرار

0

کراچی () جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے زیر حراست ملزم پی ٹی آئی کے رہنما حسان نیازی کو فرار کروانے کی کوشش کرنے سے متعلق مقدمہ میں استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی کو اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے علی زیدی کے خاکے آویزاں کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے ملزم کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کرلی۔ پیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں زیر حراست ملزم پی ٹی آئی کے رہنما حسان نیازی کو فرار کروانے کی کوشش کرنے سے متعلق مقدمہ کی سماعت ہوئی ۔ سماعت کے موقع پر جیل حکام کی جانب سے مقدمے میں نامزد حلیم عادل کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔ عدالت نے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما علی زیدی کو اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے علی زیدی کے خاکے آویزاں کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے ملزم کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کرلی۔ عدالت نے حلیم عادل پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 9 دسمبر کی تاریخ مقرر کردی۔ حلیم عادل شیخ کو مقدمہ کی نقول فراہم کی جاچکی ہیں۔ پولیس کے مطابق حلیم عادل شیخ کے خلاف تحریک انصاف کے رہنما حسان نیازی کی پیشی کے دوران فرار کروانے کی کوشش کا الزام ہے، حلیم عادل شیخ کے خلاف مقدمہ تھانہ سٹی کورٹ میں درج ہے، حلیم عادل شیخ نے حسان نیازی کو پولیس تحویل سے چھڑوایا اور فرار کروانے کی کوشش کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.