vosa.tv
Voice of South Asia!

ابھیشیک بچن کے نئے روپ نے چاہنے والوں کو حیران کردیا

0

بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن کا نیا انداز انٹرنیٹ صارفین کو بھاگیا۔ممبئی سے دہلی تقریب میں شرکت کےلیے آنے والے ابھیشیک بچن کے نئے روپ نے ہر دیکھنے والے کو حیران کردیا۔اداکار نے انسٹاگرام پر اپنے نئے انداز کی رونمائی کی اور انٹرنیٹ صارفین کی توجہ کھینچ لی۔ابھیشیک بچن حال ہی میں فلم’ گھومر‘ میں اپنی شاندار پرفارمنس کی وجہ سے فلم بینوں سے خوب محبت سمیٹ رہے ہیں۔انہوں نے نیلے رنگ بلیزر، پینٹ، چشمے، گھڑی اور چھوٹے بالوں والے اپنے نئے انداز کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔اداکار نے تصویر کے ساتھ اپنے کیپشن میں کہا کہ میں اومیگا فیملی کے ساتھ وقت گزارنا ہمیشہ پسند کرتا ہوں، ہفتے کے اختتام پر دہلی میں ہوں۔پوسٹ ڈالنے کے چند منٹ بعد ہی اس پر دوستوں اور مداحوں کے تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.