vosa.tv
Voice of South Asia!

کرکٹر امام الحق کا ولیمہ،کھلاڑیوں سمیت اہم شخصیات کی شرکت

0

لاہور:حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے قومی کرکٹر امام الحق کے ولیمے کی تقریب میں ساتھی کھلاڑیوں بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی سمیت دیگر کرکٹرز نے شرکت کی۔امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز 21 نومبر کو ناروے میں مہندی کی تقریب سے ہوا تھا۔ 23 نومبر کو لاہور میں قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں دولہے نے بھی استاد نصرت فتح علی خان کی قوالی گنگنا کر تقریب میں چار چاند لگا دیے تھے۔25 نومبر کو نکاح کی تقریب منعقد ہوئی تھی جس کی تصاویر اور ویڈیوز امام الحق نے خود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی ہیں اب 26 نومبر کو لاہور میں امام الحق کے ولیمے کی تقریب منعقد کی گئی جہاں ٹیسٹ کپتان شان مسعود،ٹی 20 کپتان شاہین آفریدی،سابق کپتان بابر اعظم،چیف سلیکٹر وہاب ریاض،سابق کپتان سرفراز احمد،مصباح الحق اور انضمام الحق نے شرکت کی۔دعوت ولیمہ میں قومی کرکٹرز عابد علی، حسن علی، کامران اکمل، عثمان قادر، قومی ٹیم کے اسسٹنٹ منیجر منصور رانا، سابق ڈائریکٹر پی سی بی ذاکر خان سمیت دیگر اہم شخصیات اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ولیمے میں امام الحق نے گہرے نیلے رنگ کا سوٹ جبکہ دلہن انمول نے انگوری رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.