vosa.tv
Voice of South Asia!

آتشزدگی کے واقعے میں جھلس کرجاں بحق پاکستانی نژاد امریکی نوجوان ندیم مقصود سپرد خاک

0

نیو یارک:نیویارک کے علاقے بروکلین میں آتشزدگی کے واقعے میں جھلس کرجاں بحق ہونیوالےپاکستانی نژاد امریکی نوجوان ندیم مقصود کو نیو جرسی کی مقامی سیمیٹری جرسی اسٹیٹ میموریل پارک میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔مرحوم ندیم مقصود مکی مسجد کے سابق سیکریٹری حاجی مقصود مرحوم کے پوتے اور نعیم مقصود کے بیٹے تھے۔23 سالہ ندیم مقصود چند روز قبل آتشزدگی کےواقعے میں جھلس کر شدید زخمی ہوگئےتھے۔گزشتہ روز 23 سالہ ندیم مقصود دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملےتھے۔ مرحوم کی تجہیز و تکفین الریان مسلم فیونرل سروسز کے زریعے کی گئی۔مرحوم ندیم مقصود کی نماز جنازہ اتوار کے روز مکی مسجد میں ادا کی گئی ،نماز جنازہ میں کمیونٹی کی سماجی و کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔نماز جنازہ سے قبل مکی مسجد کے پیش امام قاری اسامہ نے دین میں موت کی حقیقت سے متعلق بیان بھی فرمایا۔مرحوم کو پیر کے روز صبح گیارہ بجے نیو جرسی کی مقامی سیمیٹری جرسی اسٹیٹ میموریل پارک میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.