vosa.tv
Voice of South Asia!

رواں سال سری لنکا میں ڈینگی کیسوں میں ریکارڈ اضافہ

0

کولمبو: سری لنکا کے رواں سال ڈینگی سے متاثرہ   کیسز کی رپو رٹ جا ری کر دی گئی۔سری لنکن وزارتِ صحت  کے مطا بق رواں سال کے نو ماہ کے دوران درج ڈینگی کے کیسز پہلے ہی 2020 اور 2021 میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی کل تعداد کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔سری لنکا کے ایپیڈیمولوجی یونٹ کے مطابق، 2023 میں اب تک 74,000 سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ 2020 اور 2021 میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 68,280 تھی۔25نومبر تک، 2023 میں کل 74,804 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سب سے زیادہ تعداد کولمبو ڈسٹرکٹ سے تھی، جو 15،837 تھی۔مغربی صوبے میں 35,337 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں، جو صوبے کے لحاظ سے سب سے زیادہ ہے، جب کہ نومبر کے مہینے میں ڈینگی کے 6،316 کیسز بھی درج ہوئے ہیں۔محکمہ صحت کے حکام کے مطابق بارش کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے ڈینگی کے کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے۔اس تناظر میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کو صاف ستھرا رکھیں اور ڈینگی سے بچاؤ کے لیے مچھروں کی افزائش کے مقامات کو تلف کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.