چین کورونا جیسی مہلک بیمار کی زد میں، متعدد شہری بیمار
بیجنگ: چین میں کورونا کی طرح کے ایک اور مہلک وائرس کی زد میں آکر متعدد شہری بیمار پڑ گئے جنھیں سانس لینے میں تکلیف کا سامنا ہے اور علامات کورونا جیسی ہیں۔چین میں کورونا اور انفلوئنزا جیسی علامات والی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے جس پر حکومت نے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے اسکولوں اور اسپتالوں سے اعداد و شمار طلب کرلیے۔یہ مرض اتنی تیزی سے پھیل رہا ہے کہ عالمی ادارۂ صحت نے بھی چینی حکومت سے ریکارڈ مانگ لیا جب کہ اقوام متحدہ نے بھی بیماری کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر زور دیا ہے۔ چین میں کورونا پابندیوں کے مکمل خاتمے کے بعد سے یہ پہلا موم سرما ہے۔ موسم سرما میں عمومی طور پر انفلوئنزا جیسے امراض پھوٹ پڑتے ہیں تاہم اس بیماری کے بارے میں تاحال کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔ ڈبلیو ایچ او نے چینی بچوں میں غیر تشخیص شدہ نمونیا کے کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈیٹا مانگا ہے جب کہ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ تاحال کوئی نئی بیماری سامنے نہیں آئی لیکن اسے جانچنے کی ضرورت ہے۔