vosa.tv
Voice of South Asia!

ھدی قطان نے برانڈ کی10ویں سالگرہ کے موقع پر بلڈنگ خریدلی

0

ھدی قطان دنیا کی 100متاثر کن اور بااثر شخصیات خواتین کی فہرست میں شامل ہیں۔ان کا ایک ارب ڈالر سے زائد کا اپنا کاسمیٹکس کا کاروبار ہے ساتھ میں اسٹا گرام پر میک اپ برینڈ بھی ہے،جس کے فالورز کی تعداد 50ملین سے زائد ہے۔ھدی قطان نے ھدی بیوٹی کے نام سے برانڈ بنایا ہوا ہے جہاں پر میک اپ سمیت دیگر پروڈکٹ کی اشیاءدستیاب ہیں۔ھدی طان نے ھدی بیوٹی کی دسویں سالگرہ کے موقع پر ایفل ٹاور کے قریب ایک بلڈنگ خرید لی اور اس نئی بلڈنگ میں اپنے برانڈ کی ہر ہر چیز لاکر رکھ دی ہے۔ھدی بیوٹی کی سالگرہ کے موقع پر بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ،جگہ جگہ محبت بھرے پیغامات اور خوش آمدید لکھا ہوا ہے ،عمارت میں میک اپ سٹیشنز پر ہاٹ پنک پروڈکٹ چیزوں سے لدے ہوئے ہیں۔ھدی قطان کی مقبولیت کا اندازی اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ برانڈ کی دسویں سالگرہ کے موقع پر بڑی تعداد میں لوگ ایفل ٹاور کے قریب خریدی جانے والی نئی عمارت کے باہر موجود ہیں اور ھدی قطان کی ایک جھلک دیکھنے کے منتظر رہے جب ھدی قطان اپنے چاہنے والوں کے درمیان آئی تو اس موقع پر لوگوں نے نعرے بازی شروع کردی ۔ھدی ابھی اپنی نئی عمارت کی سیڑھیاں چڑھ کر اندر داخل ہوئی تو مدعو کیے گئے میک اپ کی دنیا سےجڑے افراد ھدی ھدی کے نعرے بلند کرتے رہے اور لوگ قطار میں لگ کر ان کے ساتھ سیلفی بناتے رہے  

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.