vosa.tv
Voice of South Asia!

رنبیر کپور کی ایکشن فلم کے ٹریلر نے دھوم مچادی

0

ممبئی:بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور کی فلم اینیمل کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔رنبیر کی انیمیل کے ساڑھے تین منٹ طویل ٹریلر کو ریلیز کردیا گیاجس کی کاسٹ میں انیل کپور،رشمیکا مندانہ،بوبی دیول بھی شامل ہیں۔ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ رنبیر کی پرورش اور خاندان کے ساتھ پریشان کن تعلقات کے نتیجے میں وہ سیدھے سادے انسان سے ایک کرمنل بن جاتے ہیں۔اینیمل کی کہانی ایک باپ بیٹے کے بندھن کے گرد گھومتی ہے جو انڈر ورلڈ میں انتہائی خونریزی کے پس منظر میں قائم ہے جس کی وجہ سے بیٹا ایک شیطانی سائیکوپیتھ بن جاتا ہے۔اگست کی ریلیز سے ملتوی ہونے کے بعد اینیمل یکم دسمبر کو پانچ زبانوں میں تھیٹر میں ریلیز کے لیے شیڈول ہے، جس کا باکس آفس پر وکی کوشل کی سیم بہادر کے ساتھ ٹکراؤ ہے۔رنبیر کپور عام طور پر ایک فلم کا معاوضہ 60 سے 70 کروڑ بھارتی روپے وصول کر تے ہیں لیکن انہوں نے فلم اینیمل کے لئے اپنا معاوضہ آدھا کردیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.