vosa.tv
Voice of South Asia!

اوباما کے سابق مشیر کی شرمناک ویڈیو وائرل

0

امریکی شہر نیویارک میں سابق صدر اوباما کے سابق مشیر اسٹیورٹ سیلڈووِٹز کی مسلم دشمنی کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں وہ اسلاموفوبک تبصرہ کرتے دکھائی دیتے ہیں اور ایک مسلمان دکاندار کو ہراساں کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر سابق امریکی صدر بارک اوبا کے سابق مشیر اسٹیورٹ سیلڈووِٹز کی وائرل شرمناک ویڈیو میں وہ کہتے نظر آرہے ہیں کہ ’’4 ہزار فلسطینی بچوں کا قتل بھی کافی نہیں۔اسٹیورٹ سیلڈووٹز 1999 سے 2003 تک امریکی محکمہ خارجہ کے دفتر برائے اسرائیل اور فلسطینی امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر بھی تھے، مین ہٹن میں ایک حلال فوڈ بیچنے والے مصری مسلمان کو ہراساں کرتے پائے گئے۔حلال فوڈ شاپ پر کھڑا شخص اسٹیورٹ سیلڈووٹز نے پوچھتا ہے کہ آپ نے کچھ خریدنا ہے؟ جس پر وہ کہتے ہیں کہ تم تخریب کار ہو،میں تمھیں ایک آنا بھی نہیں دینا چاہتا۔سیلڈووٹز نے پوچھا کہ کیا وہ مصری ہے،امیگریشن میں میرے دوست ہیں،مخبرات (مصری انٹیلی جنس ایجنسی) کو تمھاری تصویر چاہیے،یہ کہتے ہوئے انھوں نے مصری دکاندار کی اپنے موبائل سے تصویر بھی لے لی۔سابق مشیر نے اس شخص پر حماس کی حمایت کا الزام بھی لگایا،اور شرمناک انداز میں ہزاروں بچوں کے بے رحمانہ قتل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ’’اگر ہم نے 4000 فلسطینی بچوں کو مار ڈالا،تو پتہ ہے تمھیں؟ یہ کافی نہیں تھا۔‘‘بعد ازاں سیلڈووٹز نے امریکی خبررساں ادارے سے گفتگو میں اپنی شرمناک حرکت کے لیے افسوس کا اظہار کیا، اور کہا ’’میں اس وقت کافی پریشان ہو گیا تھا اور میں نے اس سے ایسی باتیں کہیں جن پر مجھے افسوس ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.