vosa.tv
Voice of South Asia!

اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی بند کی جائے۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد کا(بریکس) سےخطاب

0

رپورٹ :ارشد علی غوری/سعودی عرب
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد سلمان نے آن لائن بریکس سربراہ کانفرنس کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ ’سعودی عرب مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے جامع اور ٹھوس امن عمل شروع کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بریکس ورچول کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کانفرنس ایسے وقت میں ہورہی ہے جب غزہ بہت مشکل میں ہے ہم ایک بار پھر غزہ میں اسرائیلی حملوں کو پوری قوت سے مسترد کرتے ہیں اور 1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے غزہ پٹی کے لیے فوری طور پر امدادی سامان بھجوانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ تمام ممالک اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنا بند کردیں سعودی ولی عہد نے سخت لہجے میں کہا کہ ’غزہ میں شہریوں،بے قصور انسانوں، صحت اداروں اور عبادت گھروں میں وحشیانہ جرائم ہو رہے ہیں موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ انسانی المیے کو بند کرانے کے لیے اجتماعی جدوجہد کی جائے شہزادہ محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ ’غزہ میں بدترین انسانی حالات کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لیے اجتماعی کوششیں کرنا ہوگی غزہ میں ہنگامی بنیادوں پر امدادی کارروائیوں کو ممکن بنانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ محفوظ طریقے سے امدادی مہم جاری رکھی جاسکے سعودی ولی عہد نے کہا کہ ’سعودی عرب کا دو ٹوک اور غیر متزلزل موقف یہ ہے کہ فلسطین میں امن و استحکام کے قیام کا واحد راستہ فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق دلانے کے لیے دو ریاستی حل اور 1967 کی سرحدوں کے دائرے میں خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ہے بریکس ورچول سربراہ کانفرنس میں سعودی عرب،متحدہ عرب امارات، چین، مصر، روس،برازیل، انڈیا، جنوبی افریقہ،ارجنٹائن، ایتھوپیا اور ایران سمیت اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش بھی شامل تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.