vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب نے پاکستانی حج اورعمرہ زائرین تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی

0

رپورٹ: ارشد علی غوری:سعودی عرب

سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ عازمین حج اورعمرہ زائرین کے لیے سعودی عرب میں کیے جانے والے انتظامات کے حوالے سے تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ کے اجلاس منعقد ہوا جس میں سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ عازمین حج اور عمرہ زائرین کے لیے سعودی عرب میں کیے جانے والے انتظامات کے حوالے سے تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی خیال رہے پاکستان کی نگران وفاقی کابینہ نے رواں سال حج پالیسی 2024 کی اصولی منظوری دے دی ہے رواں سال پاکستان سے عازمین حج کا کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 رکھا گیا ہے جس میں سے 50 فیصدسرکاری جبکہ باقی نجی اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے پاکستانی نگران وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج آپریشن کے لیے تیاریوں کا آغاز گزشتہ ماہ سے ہی کردیا گیا تھا اس حوالے سے نگران وزیر مذہبی امور نے سعودی عرب کا دورہ بھی کیا اس دوران انہوں نے مختلف حج خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے ذمہ داروں سے ملاقاتیں بھی کیں پاکستانی وزارت مذہبی امور کی جانب سے رواں سال عازمین حج کے لیے مکہ اور مدینہ میں عمارتیں حاصل کرنے کیلئے مالکان کی جانب سے معلومات وصول کی جارہی ہیں جبکہ دیگر معاملات کو مکمل کرنے کے لیے بھی حج مشن نے کام شروع کردیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.