vosa.tv
Voice of South Asia!

سپریم کورٹ کا مرکزاور کیرالہ گورنرہاوس کو نوٹس

0

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے کیرالہ اسمبلی سے منظور شدہ بلوں کو منظور کرنے میں غیر معینہ تاخیر کے معاملے پر گورنر آفس اور مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس جے بی پارڈی والا اور منوج مشرا کی بنچ نے کیرالہ حکومت کی طرف سے دائر رٹ پٹیشن پر مرکزی حکومت اور گورنر کے پرنسپل سکریٹری سے جواب طلب کیا ہے۔ بنچ نے اٹارنی جنرل سے بھی کہا کہ وہ عدالت کی مدد کریں۔ کیرالہ حکومت نے ایک درخواست دائر کی تھی جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ گورنر اسمبلی سے منظور شدہ بلوں کی منظوری میں غیر معینہ مدت تک تاخیر کر رہے ہیں۔ کیرالہ حکومت کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل نے بنچ کو بتایا کہ آٹھ بلوں میں سے کچھ سات ماہ اور کچھ تین سال سے زیر التوا ہیں۔سپریم کورٹ اس معاملے کی اگلی سماعت جمعہ کو کرے گی۔پنجاب اور تمل ناڈو کے بعد کیرالہ اپوزیشن کی حکمرانی والی تیسری ریاست ہے جس نے اس معاملے پر سپریم کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.