vosa.tv
Voice of South Asia!

قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمٰن الثانی کا کہنا کہ  غزہ میں قید یرغمالیوں کی رہائی کےلیےکوششیں جاری ہیں۔

0

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمٰن الثانی اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزیف بوریل نے دوحہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

اس موقع پر قطری وزیر اعظم نے کہا کہ اب زیادہ پراعتماد ہیں کہ یرغمالیوں کی رہائی کیلئے حماس اور اسرائیل کی ڈیل ہوسکتی ہے، جوزیف بوریل سے غزہ میں فوری جنگ بندی پر بات چیت ہوئی۔

قطری وزیراعظم نے کہا کہ غزہ کے شفا اسپتال میں جو کچھ ہوا وہ جرم ہے،غزہ میں قید یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری ہیں، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے مذاکرات میں جو چیلنجز باقی ہیں وہ بڑے بہت معمولی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.