vosa.tv
Voice of South Asia!

افضل ڈلھن کی اہلیہ اور اسلم ڈلھن کی بھاوج کیلئے مکی مسجد میں فاتحہ خوانی کی گئی

0

نیو یارک:نیو یارک میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق پاکستانی کمیونٹی کی سماجی و کاروباری شخصیت افضل ڈھلن کی  اہلیہ کے ایصال ثواب کے لئے مکی مسجد میں فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا، قرآن و فاتحہ خوانی میں  کمیونٹی کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔نیو یارک میں پاکستانی کمیونٹی کی سماجی شخصیت اسلم ڈھلن کے بھائی افضل ڈھلن کی اہلیہ 54 سالہ منور سلطانہ  چند روز قبل دوران ڈرائیونگ مبینہ طور پر بریک فیل ہونے کے سبب حادثے میں دار فانی سے کوچ کر گئیں ۔مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے کونی آئی لینڈ ایونیو پر واقع مکی مسجد میں قرآن و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔فاتحہ خوانی میں افضل ڈھلن کے  قریبی عزیز و اقارب اور دوست احباب سمیت کمیونٹی کی  کاروباری، سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد نے شرکت کی ۔فاتحہ خوانی میں مسجد کے پیش امام قاری اسامہ نے قرآنی آیات کی تلاوت کی۔بعد ازاں رانا اخلاق  اور دیگر نے حمد و ثناء پیش کیں۔دعا کی فضیلت کے حوالے سے بیان فرماتے ہوئے مولانا نے کہا کہ آج ہم کسی کے لئے دعا کریں گے تو کل ہمارے اس دنیا سے جانے کے بعد ہمارے لئے بھی دعا کی جائیگی کیونکہ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ انسان جو بیجتا ہے وہی کاٹتا ہے۔افضل ڈھلن  کی اہلیہ مرحومہ  منور سلطانہ  کے دراجات کی بلندی اور ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔کمیونٹی  نے افضل ڈھلن اور انکے بھائی اسلم ڈھلن  سے دلی افسوس کا اظہار کیا  اور مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعا کی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.