vosa.tv
Voice of South Asia!

پانی میں تین منٹ کے دوران 38 جادوئی کرتب دِکھانے والی امریکی لڑکی کا گینیز ورلڈ ریکارڈ

0

سان فرانسسکو:سان فرانسسكو کی تیرا سالہ لڑکی نے تین منٹ تک پانی کے اندر  رہ کر 38 جادوئی کرتب دِکھا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔13سالہ ایوری ایمرسن فشر نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں قائم ایکوئریم آف دی بے کے ٹنل ٹینک میں جا کر یہ ریکارڈ بنایا۔ایوری ایمرسن نے غوطہ لگا کر تین منٹ میں جادو کے 38 کرتب دِکھاتے ہوئے 2020 میں برطانوی جادوگر مارٹِن ریس کا ریکارڈ توڑا۔ برطانوی جادوگر نے تین منٹ میں 20 کرتب دِکھا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ایوری ایمرسن کے پاس 12 اسکوبا ڈائیونگ کی اسناد موجود ہیں اور وہ 30 سے زیادہ بار سمندر میں غوطہ خوری کر چکی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ ان کا ریکارڈ لوگوں میں سمندروں کی حفاظت کے لیے آگہی پھیلائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.