vosa.tv
Voice of South Asia!

خواتین کی صحت سے متعلق تحقیق پر وائٹ ہاؤس کے نئے اقدام کو پذیرائی

0

نیویارک:کانگریس ویمن ایوٹ کلارک نے خواتین کی صحت سے متعلق تحقیق پر وائٹ ہاؤس کے نئے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ملک بھر میں خواتین کی مجموعی صحت اور طرزِ زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔کانگریس ویمن ایوٹ کلارک نے اپنے ایک پیغام میں بائیڈن، ہیرس انتظامیہ، خاتون اول جِل بائیڈن اور صنفی پالیسی کونسل کی سربراہی میں خواتین کی صحت سے متعلق تحقیق کے نئے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ملک بھر میں خواتین کی مجموعی صحت اور زندگی کو بہتر بنایا جا سکے۔ یہ اقدام توجہ کے ترجیحی شعبوں کو متعین کرے گا جہاں ہر جگہ خواتین کی زندگیوں کو تبدیل کرنے کیلئے الزائمر، آٹو امیون ڈس آرڈرز، کارڈیو ویسکولرجیسے دیگر عوارض پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ ایوٹ کلارک کا یہ بھی کہنا تھا کہ پانچ سال قبل اوہائیو کی آنجہانی کانگریس ویمن اسٹیفنی ٹبس جونز کو ہم نے کھو دیا، جو ایک پیاری ساتھی اور دوست تھیں۔ ان کے انتقال کے بعد، میں نے اور میرے ساتھیوں نے اسٹیفنی ٹبس جونز یوٹرن فائبرائیڈ ریسرچ اینڈ ایجوکیشن ایکٹ متعارف کرایا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.