سٹی کمپٹرولر اور پنشن ٹرسٹیز نے مینیجر پروگرام میں توسیع کا اعلان کردیا
نیویارک:نیویارک سٹی کمپٹرولر بریڈ لینڈر اور پنشن ٹرسٹیز نے مینیجر پروگرام میں توسیع کا اعلان کردیا۔نیویارک سٹی کے کمپٹرولر بریڈ لینڈر اور پنشن ٹرسٹیز نے ایم ڈبلیو بی ای اور ابھرتی ہوئی مینیجر فرمز میں سرمایہ کاری کی دوسری سالانہ رپورٹ جاری کی ہےجس میں کہا گیا ہے کہ سرمایہ کاری کو وسعت دینے سے موجودہ اور مستقبل کے پنشنرز کیلئے زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کرنے میں کامیابی ملی ہےاور مالی سال 2023 کے دوران اثاثوں میں بارہ اعشاریہ اڑسٹھ فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ نیوز کانفرنس سے خطاب کے دوران کمپٹرولر بریڈ لینڈر کا کہنا تھا کہ 2015ء کے بعد سے ان فرمز نے اپنے معیارات سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پنشن سسٹم کیلئے حقیقی فوائد فراہم کئے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ ہم اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پنشنرز کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچاسکیں