vosa.tv
Voice of South Asia!

مالی سال 2024ء کے ترمین شدہ بجٹ پر سٹی کمپٹرولر کا بیان

0

نیویارک:نیویارک سٹی کے کمپٹرولر بریڈ لینڈر نے کہا ہے کہ تجویز کردہ بجٹ میں کٹوتیاں تمام شہریوں باالخصوص سب سے زیادہ کم آمدنی والے لوگوں کو متاثر کریں گی۔نیویارک سٹی کمپٹرولر بریڈ لینڈر نے مالی سال 2024ء کے ترمیم شدہ بجٹ پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تجویز کردہ بجٹ میں کٹوتیاں تمام شہریوں خاص طور پر کم آمدنی والے لوگوں کو متاثر کریں گی۔بریڈ لینڈر نے کہا کہ سٹی ہال کو یہ کہنا نہیں چاہیے کہ پناہ کے متلاشیوں کی وجہ سے کٹوتیوں کی ضرورت پیش آئی۔ کٹوتیوں کیلئے تارکینِ وطن کو قربانی کا بکرا بنانا  مناسب نہیں۔ ہمیں مزید ریاستی اور وفاقی فنڈنگ کیلئے دباؤ جاری رکھنا چاہیے اور ہماری توجہ پناہ کے متلاشیوں کو ان کی عارضی طور پر محفوظ حیثیت اور پناہ کی درخواست، ورک پرمٹ پر مرکوز رہنی چاہئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.