vosa.tv
Voice of South Asia!

تامل ناڈو کی فیکٹری میں 15 فٹ لمبا کوبرا برآمد

0

کیرالہ:بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ضلع ٹینکاسی میں ایک نجی فیکٹری سے 15 فٹ لمبا کوبرا برآمد ہوا جسے ریسکیو کے بعد جنگل میں چھوڑ دیاگیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔تامل ناڈو کے  ضلع ٹینکاسی میں محکمہ جنگلات نے ایک کوبراسانپ  کو ریسکیو کیاجسے ایک نجی فیکٹری میں دیکھا گیا تھا۔یہ واقعہ کڈیام میونسپلٹی کے گوونداپری کے قریب پیش آیا۔ کوبرا کی موجودگی کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اس کے بعد جنگلات کے افسران کو بھی اطلاع دی گئی۔اطلاع ملتے ہی محکمہ جنگلات کے اہلکار موقع پر پہنچ گئےاور کوبرا  کو بچانے میں کامیاب ہو گئے پکڑنے کو بعد  اسے ایک بوری میں ڈال دیا اور جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔ واقعے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.