vosa.tv
Voice of South Asia!

کرناٹک کے طالب علم نے جھگڑے پر گرل فرینڈ کا گلا کاٹ دیا

0

کرناٹک:یہ واقعہ بھارتی ریاست کرناٹک  کے ضلع ہاسن میں پیش آیا جہاں ملزم اور متاثرہ لڑکی  کے درمیان اکثر  جھگڑے ہوتے  رہتے تھےجس کی وجہ سے ملزم نے لڑکی  کو قتل کر دیا۔ 23 سالہ ملزم کو 21 سالہ لڑکی کو قتل کرنے کے بعد حراست میں لے لیا گیا۔ ملزم کی شناخت تیجس کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں ایک انجینئرنگ کالج میں  ساتھ پڑھتے تھے۔پولیس کے مطابق اپنے مسائل پر بات کرنے کے بہانے تیجس متاثرہ  لڑکی کو ایک ویران جگہ پر لے گیا اور اس کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.