اسرائیل حماس تنازعہ میں اموات کی مذمت، گلوبل ساؤتھ کے متحد ہونے کا وقت ہے،مودی
نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تنازعہ میں ہونے والی اموات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلوبل ساؤتھ کے متحد ہونے کا وقت آگیا ہے۔ یہ بات انہوں نے وائس آف دی گلوبل ساؤتھ سمٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کے درمیان جاری جنگ میں اموات کی مذمت کی۔ وائس آف گلوبل ساؤتھ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئےپی ایم مودی نے مغربی ایشیا کے خطے میں نئے چیلنجز کے بارے میں بات کی اور کہا کہ ہندوستان نے تنازعہ میں تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے بات چیت اور سفارت کاری پر زور دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ہم اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع میں عام شہریوں کی اموات کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں۔وزیراعظم نریندر مودی نے مزید کہا کہ بھارت نے فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ بات چیت کے بعد فلسطینیوں کے لیے انسانی امداد بھیجی ہےیہ وہ وقت ہے جب گلوبل ساؤتھ کے ممالک کو زیادہ سے زیادہ عالمی بھلائی کے لیے متحد ہونا چاہیے۔