vosa.tv
Voice of South Asia!

ورلڈ کپ 2023 سیمی فائنل لائن اپ اور جیتنے کے لیے فیورٹ پر تجزیاتی رپورٹ

0

سیمی فائنل لائن اپ
2023 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی ہے، جس میں انڈیا، نیوزی لینڈ ،آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ہے ۔ان چاروں ٹیموں میں سے دیکھا جائے تو عالمی نشریاتی اداروں اور سوشل میڈیا صارفین دونوں کے مطابق، بھارت ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے فیورٹ ہے۔ بھارتی ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں شاندار فارم میں رہی ہے ، انھوں نے اپنے گروپ مرحلے کے تمام میچز جیتے ہیں۔ ان کے پاس ایک مضبوط بیٹنگ لائن اپ ہے، جس کی قیادت ویرات کوہلی اور روہت شرما کر رہے ہیں، اور انکا باؤلنگ اٹیک بھی متوازن ہے۔ جس میں جسپریت بمرا اور محمد شامی بہترین فارم ہیں ۔ دیکھا جائے تو انڈیا کا سپن ڈپارٹمنٹ بھی خاصہ متا ثرکن رہا ہے ۔ کلدیپ یادو اور رویندرا جڈیجہ اپنی گھومتی گیندوں سے بلے بازوں کو وکٹ پر سیٹ ہونے کا موقع ہی نہیں دے رہے۔ بھارت کے پاس اس ورلڈ کپ میں ٹرافی جیتنے کا بہترین موقع ہے ۔ ایک تو بھارتی ٹیم کو ہوم گراوًنڈ پر کھیلنے کا اڈوانٹیج ہے اور دوسرا ایڈوانٹیج بھارت کو بھارت کے کپتان کے ہوم گراوًنڈ یعنی وانکھیڑے کے میدان پر کھیلنے کا موقع مل رہا ہے ۔یہ وہی میدان ہے جہان انڈیا نے آخری مرتبہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2011 کی ٹرافی مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں جیتی تھی ۔ اس مرتبہ بھی بھارت کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ دوبارہ تاریخ دوہرا سکتے ہیں ۔سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل نیوزی لینڈ بھی ایک ایسی ٹیم ہے جس سے سیمی فائنل میں اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔ وہ گزشتہ دو ورلڈ کپس میں فائنل کھیل چکے ہیں اور بڑے میچوں میں کھیلنے کا کافی تجربہ رکھتے ہیں۔ کیویز ورلڈ کپ میں ہمیشہ اچھا پرفارم کرتے ہیں اس بار بھی ان کی ٹیم بہت مظبوط دکھائی دے رہی ہےخص کر کیویز کی بیٹنگ لائن اپ بھی بہت مضبوط ہے جس میں کین ولیمسن اور راچن روندرا پر سب کی نظریں مرکوز ہونگی ۔باوًلنگ میں بھی ان کے پاس اچھے کھلاڑی موجود ہیں جو ہندوستانی میدانوں پر کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں ۔ نیوزلینڈ ٹیم کی یہ خاصیت رہی ہے کہ یہ بڑے میچز میں اپنی کرکٹ اوپر لیجاتے ہیں ۔ اور میدان میں اپنا سو فیصد دیتے ہیں ۔ گزشتہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھی نیوزیلینڈ کی ٹیم نے ٹورنامنٹ کی فیورٹ ہندوستان کو ہرا کر سب کو حیران کردیا تھا ۔ حالانکہ فائنل میں کیوی ٹیم بد قسمتی سے کامیاب نا ہوسکی تھی ۔ اس بار بھی اس ٹیم سے یہ امید کی جاسکتی ہے کہ یہ ٹیم ٹورنامنٹ کی فیورٹ ہندوستانی ٹیم کو سیمی فائنل میں شکست دیدے ۔
آسٹریلیا.اس لائن اپ میں آسٹریلیا کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ کی سب سے کامیاب ٹیم ہے جس نے پانچ بار ٹورنامنٹ جیتا ہے۔ تاہم، وہ اس بار پورے ٹورنامنٹ میں متضاد رہے ہیں۔ ان کے پاس کافی تجربہ کار ٹیم اور میچ ونر ہیں، لیکن اگر وہ چھٹی بار ٹورنامنٹ جیتنا چاہتے ہیں تو انہیں اپنی صلاحیت کے مطابق کھیلنا ہوگا۔ آسٹریلیا کا 2023 کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز اچھا نہیں تھا مگر جیسے جیسے ٹورنامنٹ آگے بھڑہا آسٹریلوی ٹیم اپنی کھوئی ہوئی فارم حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ۔ اس ورلڈ کپ کے سب سے دلچسپ افغانستان اور آسٹریلیا کے مابین تاریخی میچ میں آسٹریلیا کے مڈل آرڈر کے جارہا مزاج بلے بال گیلین میکسول کی یادگار ڈبل سینچری کی بدولت آسٹریلیا آخری چار میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوا ۔ ہندوستان بھلے ہی ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم ہے مگرکینگروز کو بھی ٹروفی جیتنے کی ریس میں قطئی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔ دیکھنا یہ ہوگا کہ کیا آسٹرلیا چھٹی بار کرکٹ کا عالمی چمپیئن بن پائیگا ۔ ؟؟؟
اگر جنوبی افریقہ کی ٹیم کی بات کی جائے ۔ تو افریقی ٹیم بڑے میچوں میں ناقص کارکردگی کے حوالے سے شہرت رکھتی ہے۔ تاہم اس بار انکی کارکردگی اب تک ٹورنامنٹ کی سب سے متاثر کن رہی ہے۔ خاص کر ان کی بیٹنگ کافی فارم میں ہے ۔ ٹورنامنٹ میں ایک سے زائد بار انھوں نے 400 رنز کا ہندثہ عبور کیا ۔ انکے اوپننگ بیٹر کوینٹن ڈیکوک اور مڈل آرڈر بلے باز ایڈن مارکرم اور ریسی وین ڈر ڈوسن بہترین فارم میں ہیں ان کے پاس ایک مضبوط باوًلنگ اٹیک بھی موجود ہے ۔ جو کہ مخالف ٹیم کو اپنے دن پر اپنی فائر پاور سے سرپرائز کرسکتا ہے ۔خاص کر انکے فاسٹ باوًلر کاگیسو رباڈا ۔ لونگی انگیڈی ۔ او ر بائیں ہاتھ کے سپنر کیشو مہاراج ساوًتھ افریقہ کے لیے اہم زمہ داری نبھا سکتے ہیں ۔ مگر اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا ساوًتھ افریقہ اس بار بھی ناک آوٍٹ مرحلے میں چوک کرنے کی روایت برقرار رکھے گا۔ یا ں اس کے بر عکس اس بار پروٹیز تاریخ بدلنے میں کامیاب ہوجائینگے ۔شائقین کرکٹ بے صبری سے سیمی فائنل مقابلوں کا انتظار کررہے ہیں ، اور جاننا چاہتے ہیں کہ آخر عالمی کپ کا معرکہ کن دو ٹیموں کے مابین ہوگا ۔ ۔ کیا شائقین کرکٹ ۔کو نیوزیلینڈ یا جنوبی افریقہ کی جیت کے بعد کوئی نیا عالمی چیمپیئین ملے گا ؟؟یا جیت ایک بار پھر آسٹریلیا یا انڈیا کے حصے میں آئیگی ۔آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا منظر نامہ ایک دلکش اختتام کے لیے تیار ہے۔ہر ٹیم اس صفر میں ا پنے ساتھ ایک الگ کہانی اور جدوجہد کی داستان رکھتی ہے ۔ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 سیمی فائنل لائن اپ کی تکمیل کے ساتھ ہی ایک اہم مرحلے پر پہنچ گیا ہے، جس میں کرکٹ پاور ہاؤسز انڈیا، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ شائقین اور ماہرین یکساں طور پر نئے عالمی چیمپئن کی تاج پوشی کے منتظر ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.