vosa.tv
Voice of South Asia!

غزہ کی مسجد پر اسرائیلی بمباری، 50 نمازی شہید

0

اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ تھم نہ سکا۔اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے غزہ کی ایک مسجد پر بمباری کے نتیجے میں 50 نمازی شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے وسطی علاقے سبرا میں نمازیوں سے بھری ایک مسجد کونشانہ بنایا۔ جس کے سبب درجنوں نمازی زخمی بھی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ دوسری جانب صیہونی فوج نے اردن کے فیلڈ اسپتال کو بھی نہیں بخشا۔ جہاں بمباری سے فیلڈ اسپتال کے 7 ارکان زخمی ہوگئے۔خیال رہے کہ غزہ پر اسرائیل کے حملوں کو 40 روز گزر چکے ہیں اور ان حملوں میں اب تک ساڑھے 11 ہزار فلسطینی شہید اور 25 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.