چین کی جوہری اور وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے پاک مشرق وسطیٰ زون کے قیام کی حمایت
نیو یارک:اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے کہا ہے کہ چین مشرق وسطیٰ میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے جوہری اور دیگر ہتھیاروں سے پاک زون کے قیام کی حمایت کرتا ہے ۔ چین ٹھوس اقدامات کے ذریعے مشرق وسطیٰ میں امن، سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے جوہری اور وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے دیگر ہتھیاروں سے پاک مشرق وسطیٰ زون کے قیام سے متعلق چوتھی کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ امن میکانزم کے قیام کے ایک اہم حصے کے طور پر بین الاقوامی برادری نے موجودہ پس منظر میں جوہری اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے دیگر ہتھیاروں سے پاک مشرق وسطیٰ زون کے قیام کے لیے اپنی حمایت میں اضافہ کیا ہے، جو مشرق وسطیٰ ممالک کے درمیان مفاہمت اور تعاون کو فروغ دینے اور مشرق وسطیٰ کے امن عمل کو فروغ دینے کے لیے زیادہ ضروری اور اہم ہے۔گینگ شوانگ نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں اور وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے دیگر ہتھیاروں کا مسئلہ ہمیشہ ایک اہم عنصر رہا ہے جو مشرق وسطی میں باہمی اعتماد کی کمی اور علاقائی امن و استحکام کو متاثر کرنے کا باعث بنتا ہے۔ چین مشرق وسطیٰ میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے جوہری اور دیگر ہتھیاروں سے پاک زون کے قیام کی حمایت کرتا ہے ، اس سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے، بین الاقوامی عدم پھیلاؤ نظام کے اختیار اور افادیت کے تحفظ، اسلحے کی دوڑ اور تنازعات کے خطرے کو کم کرنے اور خطے میں طویل مدتی امن و استحکام کے حصول کے لیے ایک اہم میکانزم فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔