vosa.tv
Voice of South Asia!

بھوپال میں راہل گاندھی کا روڈ شو

0

بھوپال:کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی نے مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں پارٹی امیدواروں کی حمایت میں روڈ شو کیا۔اس دوران پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر سریش پچوری کے علاوہ پارٹی امیدوار بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔یہ روڈ شو دارالحکومت بھوپال کے تین حلقوں سے گزرا۔ روڈ شو کے بعد راہول گاندھی نے اجتماع سے خطاب کیا۔ راہول گاندھی نے ہردا ضلع کے ٹیمرنی اور نیمچ میں پارٹی امیدواروں کی حمایت میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کو نشانہ بنایا اور کہا کہ کانگریس حکومت کسانوں کے 2 لاکھ روپے تک کے قرضے معاف کرے گی۔ کانگریس چاہتی ہے کہ ریاست میں کوئی بھی نوجوان بے روزگار نہ رہے۔ پارٹی کی حکومت میڈ ان چائنا کو میڈ ان مدھیہ پردیش میں تبدیل کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو نشانہ بنایا اور کہا کہ بی جے پی لیڈروں میں لوٹ مار کی دوڑلگی ہے،اس سے پہلے مسٹر گاندھی نے 2018 کے انتخابات کے دوران راجدھانی بھوپال میں روڈ شو کیا تھا۔ریاست میں انتخابی مہم کے آخری تین دنوں میں دونوں اہم پارٹیوں کانگریس اور بی جے پی اپنی پوری طاقت استعمال کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.