سعودی عرب میں پاکستانی ورکرز کی تعداد کو بڑھانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں،سہراب ملک
ریاض:وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز جواد سہراب ملک کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستانی ہنر مندوں کے لئے ایک بڑی مارکیٹ ہے جس میں پاکستانی ورکرز کی تعداد کو بڑھانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔سفارت خانہ پاکستان ریاض سعودی عرب میں ہاسپٹلٹی انڈسٹری کے افراد کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز جواد سہراب ملک کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں سب سے زیادہ پاکستانی ورکرز مقیم ہیں ہماری کوشش ہے کہ سعودی عرب میں تمام سیکٹر میں پاکستانی ہنرمند افراد اور ورکرز کی کھپت کو بڑھایا جائے گا جس کے لئے سعودی حکام سے ملاقاتیں کی جائیں گی جبکہ تمام بڑی سعودی بڑی کمپنیوں سے بھی مذاکرات کیے جائیں گے اسکے علاوہ پاکستان میں بھی ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کو فعال بنایا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ہنر مند افراد بیرون ممالک ملازمتیں حاصل کر سکیں ہاسپٹلٹی انڈسٹری کے افراد سے ملاقات میں سفیر پاکستان احمد فاروق،ویلفیئر اتاشی سہیل بابر وڑائچ،رانا معصوم اور دیگر سفارتی افسران بھی شریک تھے