خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن
اسلام آباد:خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کےآپریشن میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے جبکہ ایک دہشت گرد بھی مارا گیا۔آْئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں2و جوان شہید ہوئے جن میں سپاہی عبداللہ اور سپاہی محمد سہیل شامل ہیں، ترجمان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا مؤثر انداز میں پتہ لگایا جبکہ علاقے میں دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیرنس آپریشن جاری ہے۔سکیورٹی فورسزدہشتگردی کی لعنت ختم کرنےکیلئے پرعزم ہیں، ہمارےبہادرجوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارا عزم مزید مضبوط کرتی ہیں۔