چیئرمین پی ٹی آئی ایک اور مقدمے میں گرفتار
اڈیالہ جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی کی ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس میں بھی گرفتاری ڈال دی گئی، جیل انتظامیہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری تعمیل کی تصدیق کردی۔۔چیئرمین پی ٹی آئی ایک اور مقدمے میں گرفتارایک سونوے ملین پاؤنڈ کیس میں بھی چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈال دی گئی۔نیب راولپنڈی کی ٹیم نے القادر ٹرسٹ میں جاری وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرادی،، اڈیالہ جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈال دی گئی،، جیل انتظامیہ نے بھی پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری تعمیل کی تصدیق بھی کردی.اس سے قبل نیب نے پی ٹی آئی چیئرمین کے وارنٹ گرفتاری پر تعمیل لئے لیے احتساب عدالت سے رجوع کیا تھا،پیرکواحتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایک سو نوے ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی سماعت کی، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو وارنٹ کی تعمیل کے لیے قانون کے مطابق اقدامات کرنے کا حکم دیا تھا.عدالت کے پوچھنے پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ آفیشل سیکرٹ کورٹ نے وارنٹ کے اجرا کی تعمیل کی اجازت دے دی ہے، جس کے بعد عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو قانون کے مطابق وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لیے اقدامات کا حکم دے دیا