vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک، بروکلین میں آگ لگنے کے واقعے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق، 14 زخمی

0

نیویارک: نیویارک کے بورو بروکلین  کے کراؤن ہائٹس میں ایک تین منزلہ اپارٹمنٹ کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جھلس کر جاں بحق جب کہ ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔فائر ڈیپارٹمنٹ نیویارک کے مطابق اتورار کی صبح ساڑھے چار بجے کے قریب بروکلین کے 242 البانی ایونیو پر فائر ڈپارٹمنٹ کی تین گاڑیاں آگ بجھانے کیلئے پہنچیں، آگ تینوں منزلوں پر تیزی سے آگ پھیل چکی تھی ،آگ سے متاثرہ  ایک ہی خاندان کے تین افراد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں تینوں کو مردہ قرار دیدیا گیا۔فائر حکام کا کہنا ہے بڑے پیمانے پر آگ لگنے سے کم از کم 14 افراد زخمی بھی ہوئے۔چیف آف فائر آپریشن کا کہنا تھا کہ یہ ایک مشکل اور خطرناک آپریشن تھا۔ میئر ایرک ایڈمز کا کہنا ہے کہ یہ ایک معجزہ تھا کہ آگ کسی دوسری عمارتوں تک نہیں پھیلی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.