پبلک یوٹیلیٹیز کمیشن کے سابق چیئرمین کو دھمکیاں بھتہ وصو ل کر نے وا لا ملز م گر فتا ر
کولمبو:سری لنکا کے پبلک یوٹیلیٹیز کمیشن کے سابق چیئرمین جناکا رتھنائیکے کو مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں اور 50 لاکھ روپے بھتہ وصو ل کر نے کی کوشش کر نے وا لے ملز م کو گر فتا ر کر لیا گیا ۔پولس کے مطابق مشتبہ شخص کو کولمبو کرائمز ڈویژن نے گرفتار کیا تھا اور گرفتاری کے وقت ملزم کے پاس سے 12 گرام آئس ڈرگ بر ا مد کی گئی تھی۔سی سی ڈی نے مغربی صوبے کے انچارج سینئر ڈپٹی انسپکٹر جنرل کی ہدایت پر جانکا رتنائیکے کے خلاف مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکیوں اور بھتہ خوری کی کوشش کی تحقیقات شروع کیں۔