روس کے زیر کنٹرول شہر پریوکرین کے میزائل حملے میں 16 افراد جاں بحق و زخمی
ماسکو:یوکرین نے روس کے زیر کنٹرول شہر پریوکرین پر میزائل حملے کئے ، حملوں میں پندرہ سے زائد افرادجاں بحق اور زخمی ہو گئے۔روس کی ہنگامی حالت کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق روس کے زیرکنٹرول خرسون کے علاقے کے شہر اسکادوفسک پر یوکرینی فوج کے میزائل حملے میں پانچ افراد جاں بحق اور گیارہ دیگر زخمی ہوئے ہیں جنھیں منتقل کر دیا گيا ہے۔مغربی ممالک خاص طور سے امریکہ رشین فیڈریشن پر دباؤ بڑھا کر اور کییف کو مختلف قسم کے ہتھیار فراہم کر کے نہ صرف یوکرین کی جنگ کو طول دے رہا ہے بلکہ وہ جنگ جاری رکھے جانے کی حمایت اور فوجی و اسلحہ جاتی مدد فراہم کر کے اس ملک میں جنگ کی آگ کے شعلے زیادہ سے زیادہ بھڑکانے کی کوشش بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔