vosa.tv
Voice of South Asia!

بی جے پی نے دولت کا استعمال کرکے مدھیا پردیش میں کانگریس حکومت کو گرا یا،راہول گاندھی

0

دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی  نے دولت کا استعمال کرکے مدھیا پردیش میں کانگریس حکومت کو گرایا ہے۔ باروانی کے راجپور ضلع میں ایک جلسے میں خطاب کرتے ہوئے گاندھی نے کہا کہ ہم نے پچھلے اسمبلی الیکشن میں کسانوں کے قرض معاف کرنے کا وعدہ کیا تھااورحکومت بنانے کے بعد 25 لاکھ کسانوں کے قرض معاف کر دیے لیکن بی جے پی اور ان کے بڑے صنعتی دوستوں نے پیسے دے کر کانگریس کی حکومت چھین لی،راہول گاندھی  نےکہا کہ آپ نے کسی بی جے پی لیڈر کو جانور پر پیشاب کرتے ہوئے دیکھا ہے؟ لیکن ایک بی جے پی لیڈر نے ایک وناسی شخص کے چہرے پر پیشاب کیا، اسکی ویڈیو بنائی اور وائرل کر دی۔ یہ بے شرم لوگ ہیں  اور ان کی سوچ یہی ہےراہول گاندھی  نے دعوی کیا کہ  کانگریس چاہتی ہے کہ ونواسیوں کے بچے ڈاکٹر، انجینئر، وکیل اورصنعت کار بنیں، بی جے پی چاہتی ہے کہ انہیں انگلش تعلیم سے دور رکھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.