vosa.tv
Voice of South Asia!

 غزہ  بچوں کا قبرستان بن رہا ہے، سربراہ اقوام متحدہ

0

نیو یارک:اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نےاسرائیل حماس کے درمیان فوری جنگ بندی کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 10,000 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ بچوں کا قبرستان بنتا جا رہا ہے۔ وزارت صحت کے مطابق جنگ شروع ہونے کے بعد سےاب تک  4,100 سے زیادہ بچے شہید ہو چکے ہیں۔روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں لڑکے اور لڑکیاں قتل اور زخمی ہو رہے ہیں،شہید صحافیوں کی تعداد گزشتہ تین دہائیوں میں کسی بھی تنازعہ کے مقابلے میں زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ  تاریخ میں پہلی بار ہماری تنظیم کے اتنے امدادی کارکن مارے گئے ہیں۔ نیو یارک سٹی میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے گٹیرس نے کہا کہ ہر گزرتے گھنٹے کے ساتھ انسانی بنیادوں پر جنگ بندی ضروری ہوجاتی ہے۔تنازعہ میں شامل فریقین کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی برادری کا بھی فرض ہے کہ وہ اس جنگ کا خاتمہ کریں اور غزہ کے لیے انسانی امداد کی فراہمی میں اضافہ کریں۔ گوتریس نے کہا کہ جنگوں سے کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔ فلسطینی مزاحمتی  گروپ حماس شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔انہوں نے اسرائیل کی طرف بلا امتیاز راکٹ داغنےکی  بھی مذمت کی۔ انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ غزہ میں زیر حراست اسرائیلی  قیدیوں کو رہا کیا جائے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.