مظاہرین نے اسرائیل کے لیے ہتھیار لے جانے والے امریکی فوجی جہاز کو روک دیا
واشنگٹن:امریکی ریاست واشنگٹن میں ٹاکوما کی بندرگاہ پر سیکڑوں فلسطینی حامی مظاہرین نے ایک فوجی سپلائی جہاز کو روکنے کے لیے ریلی نکالی جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ اسرائیل کے لئے ہتھیار لے کر جا رہا تھا۔احتجاج کا مقصد فوجی جہاز کی سپلائی کو روکنا تھاجو امریکہ سے اسرائیل کےلیے ہتھیار لے جا رہا تھا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہیں خدشہ تھا کہ جہاز میں موجود ہتھیار غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیل کی جاری مہم میں استعمال ہو سکتےہیں۔ جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کی اموات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ فوری جنگ بندی کروائی جائے، ہم چاہتے ہیں کہ اب لوگوں کا قتل ہونا بند ہو جائے۔مظاہرین نے امریکی خارجہ پالیسی اور اسرائیل کی فنڈنگ کے حوالے سے مکمل تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہتھیاروں اور فوجی ساز و سامان سے لدا جہازاسرائیل بھیجا جائے گا، کیونکہ یہ غزہ میں اپنی فوجی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔