vosa.tv
Voice of South Asia!

مہنگائی اور بیروزگاری  بھارت کے سب سے بڑے مسائل  

0

مدھیہ پردیش:کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری بھارت  کے سب سے بڑے مسائل ہیں اور ملک کو روزگار فراہم کرنے والی کمپنیوں کو حکومت نے کچھ صنعت کاروں کے حوالے کر دیا ہے، لہذا اس مسئلہ کاحل نکالنا پڑے گا۔مدھیہ پردیش کے دھار ضلع کے کوکشی میں پارٹی امیدوار کی حمایت میں منعقدہ انتخابی میٹنگ سے خطاب  کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا  کہ جواہر لال نہرو سے لے کر اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی تک نے کبھی بھی قبائلیوں کی ثقافت کو تبدیل کرنے کی کوشش نہیں کی۔ ان کی پالیسیوں سے قبائلیوں کو ہمیشہ فائدہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی بے روزگاری اور مہنگائی اس وقت کے سب سے بڑے مسائل ہیں۔ سرکاری عہدے خالی پڑے ہیں۔ پہلے زیادہ تر نوکریاں بڑی سرکاری کمپنیوں سے آتی تھیں لیکن اب حکومت نے انہیں کچھ صنعت کاروں کے حوالے کر دیا ہے جو بے روزگاری کی ایک بڑی وجہ ہے ۔  کانگریس کے دور میں وزیر اعظم نریندر مودی پیاز کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کو گھیرتے تھے ، لیکن اب وہ کچھ نہیں کہہ رہے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت نے 22 ہزار اعلانات کیے، لیکن 22 کو بھی پورا نہیں کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.