نیویارک، کانگریس ویمن نے ڈسٹرکٹ نائن کے کیلئے وفاقی گرانٹ کو مناسب قرار دیدیا
کانگریس ویمن یووی ڈی کلارک نے ڈسٹرکٹ نائن کیلئےوفاقی حکومت کی گرانٹ کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اب عوام کو 2024ء میں صحت کی بہتر اور زیادہ سستی سہولیات میسر آئیں گی۔ نیویارک کی ڈسٹرکٹ نائن سے کانگریس ویمن یووی ڈی کلارک نے وفاقی حکومت کی گرانٹ کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اب عوام کے پاس صحت کی سہولیات کا انتخاب کرنے کا بہترین موقع ہے ۔اپنے دفتر سے جاری کردہ ایک پیغام میں کانگریس ویمن کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی میں کمی کے قوانین کی بدولت اب ادویات لینے والوں کو 2024ء میں بہتر اور سستی سہولیات کے فوائد حاصل ہوں گے۔ پروگرام کے پارٹ ڈی کی بدولت افراط زر کے باعث تیزی سے بڑھتی ہوئی ادویات کی قیمتوں میں اب کمی آئے گی جس میں انسولین اور بالغان کیلئے تجویز کردہ ادویات شامل ہیں جب کہ پارٹ بی کے تحت کم آمدنی والے طبقات بھی فائدہ اٹھاسکیں گے جسے ایکسٹرا ہیلپ بھی کہا جاتا ہے ۔اس حوالے سے medicare.gov پر مزید تفصیلات دستیاب ہیں۔کانگریس ویمن کا یہ بھی کہنا تھا کہ وفاقی گرانٹس عام طور پر غیر منافع بخش تنظیموں یا سرکاری اداروں کے لیے دستیاب ہیں تاہم نجی کمپنیوں کے لیے بھی مواقع موجود ہیں۔ مزید معلومات اور درخواست دینے کے عمل کے لیےwww.grants.gov کی ویب سائٹ یا 718-287-1142 پر رابطہ قائم کیاجاسکتا ہےجبکہ یوویٹ ڈی کلارک کا دفتر بھی ڈسٹرکٹ بھر میں حیرت انگیز منصوبوں کیلئے فراہم کردہ گرانٹس کے حوالے سے اپنی خدمات پیش کررہا ہے۔