vosa.tv
Voice of South Asia!

اقوام متحدہ کے رضاکار پروگرام میں گھر بیٹھے ملازمت کا موقع، درخواستیں طلب

0

اقوام متحدہ کے رضاکار پروگرام نے نالج مینجمنٹ اسپیشلسٹ کی آسامی کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

یہ فل ٹائم، گھر بیٹھے آن لائن کام کرنے کی ملازمت ہے، جس کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 اگست 2026 مقرر کی گئی ہے۔یہ ایک سالہ کنٹریکٹ نیشنل پرسنل سروس ایگریمنٹ (NPSA-10) کے تحت ہوگا، جبکہ منتخب امیدوار اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت رضاکارانہ خدمات، تحقیق، علم کے تبادلے اور پائیدار ترقی کے منصوبوں پر کام کریں گے۔امیدوار کے پاس نالج مینجمنٹ، انفارمیشن سائنس، ریسرچ، کمیونیکیشن یا متعلقہ شعبے میں ماسٹرز کی ڈگری کے ساتھ کم از کم 5 سال یا بیچلر ڈگری کے ساتھ 7 سال کا متعلقہ پیشہ ورانہ تجربہ ہونا ضروری ہے۔امیدوار کو تحقیق، نالج مینجمنٹ، پالیسی تجزیے، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور معلوماتی نظام کے استعمال کا تجربہ ہونا چاہیے، جبکہ اقوام متحدہ یا دیگر بین الاقوامی اداروں میں کام کرنے کا تجربہ اضافی اہلیت تصور کیا جائے گا۔درخواست گزار کے لیے انگریزی زبان پر مکمل عبور لازمی ہے، جبکہ فرانسیسی، عربی یا روسی زبانوں میں مہارت رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.