vosa.tv
Voice of South Asia!

نیو یارک میں نوجوانوں کے لیے اسپورٹس اور ٹیکنالوجی پروگرام کا آغاز

0

نیویارک کے میئر زوہران ممدانی نے ڈیپارٹمنٹ آف یوتھ اینڈ کمیونٹی ڈیوپلمنٹ ، نیویارک سٹی ایف سی اور سٹی اِن دی کمیونٹی کے اشتراک سے "نیو یارک سٹی اسپورٹس اینڈ ٹیکنالوجی انوویشن چیلنج” کا آغاز کر دیا ہے۔ 

یہ پروگرام سمر یوتھ ایمپلائمنٹ پروگرام کے تحت سیکڑوں نوجوانوں کو کھیل، ٹیکنالوجی اور جدید انفراسٹرکچر سے متعلق عملی تربیت فراہم کرے گا۔چھ ہفتوں پر مشتمل اس پروگرام میں طلبہ اسمارٹ اسٹیڈیم، مصنوعی ذہانت، کھیلوں تک رسائی بڑھانے اور ماحول دوست عوامی مقامات جیسے منصوبوں پر کام کریں گے۔ میئر ممدانی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو مستقبل کے انجینئرز، معماروں، سائنس دانوں اور اسپورٹس انڈسٹری کے ماہرین بننے کے مواقع فراہم کرنا ہے، جبکہ اسے فیفا ورلڈ کپ 2026 کی پائیدار میراث کا حصہ بھی قرار دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.