vosa.tv
Voice of South Asia!

بنگلہ دیش:کالعدم انصار اسلام کے نائب امیر سمیت5ارکان گرفتار 

0

ڈھاکہ پولیس کے انسداد دہشت گردی کے خصوصی یونٹ نے سفر باڑی کے علاقے میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم انصار اسلام کے نائب امیر سخاوت الکبیر عرف انیس عرف رفیق کو گرفتار کیا۔پولیس ے دیگر ساتھیوں ڈھاکہ ریجن کے ملٹری ونگ کے سربراہ احسان الرحمن عرف مراد،سیف ،بختیار رحمان،یوسف علی سرکار اور جاہد اسلام عرف اشرف بھی پکڑے گئے ہیں۔پولیس نے دعوی کیا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے2غیر ملکی پستول،گولیاں برآمد کی گئیں ہیں۔آج اتوار کے دن ڈھاکہ پولیس کے انسداد دہشت گردی کے خصوصی یونٹ کے سربراہ نے میڈیا بریفنت کے دوران ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کیا اور ملزمان سے متعلق معلومات میڈیا کے سامنے رکھیں۔پولیس افسر اسد الزماں نے بتایا کہ ملزمان نے ڈھاکہ میں تخزیب کاری کا منصوبہ بنایا ہوا تھا اسے عملی جامہ پہنانے کے لیے سفر باڑی جمع ہوئے تو پولیس نے خٖیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان موبائل اپیس کے ذریعے تنظیمی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھے۔اور گرفتار ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت سفر باڑی تھانے میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.