vosa.tv
Voice of South Asia!

بنگلہ دیش:دریا میں بہہ کر آنے والی 26بھارتی لاشوں کو انڈیا کے حوالے کیا

0


بنگلہ دیش کے میڈیا کا کہنا ہے کہ آج اتوار کے روز بھارت کے شمال مشرقی ریاست سکم میں برفانین جھیل کے پھٹنے سے آنے والے سیلان دریا تیستا میں بہہ کر آنے والی مزید4لاشیں تحویل میں لے لی ہیں جو کہ ضروری کارروائی کے بعد انڈین حکام کے حوالے کردی گئی ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق دریائے تیستا میں اب تک بہہ کر آنے والی26لاشیں نکالی جاچکی ہیں جنہیں انڈین حکام کے حوالے کیا جاچکا ہے جن میں بھارتی فوجیوں کی بھی لاشیں شامل ہیں۔بنگلہ دیش کے میڈیا کے مطابق برفانی جھیل پھٹنے سے خوفناک سیلاب آیا اور دریائے تیستا میں50سے60فٹ پانی بلند ہوگیا جس کی وجہ سے دریا کے نیچے قائم رہائشی آبادیاں متاثر ہوئی اور جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا اور ساتھ مالی نقصان بھی برداشت کرنا پڑا ہے۔سکم حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب کے نتیجے میں کل 142افراد لاپتہ ہیں جن سے متعلق معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔خراب موسم اور مسلسل بارشوں کے باعث نقصان کا ٹھیک طریقے سے اندازہ نہیں لگایا جاسکا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.