نیویارک، گورنر کا تارکینِ وطن کے لیے ہزاروں نوکریاں فراہم کرنے کا اعلان
نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکول نے نیویارک شہر میں موجود تارکینِ وطن کے لیےسب سے بڑے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت تارکین وطن کو ملازمتوں کے حصول کی خاطر درخواست دینے کے لیے ایک آن لائن پورٹل کھولنے کے لیے تیار ہےجوکہ بہت اہم بات ہے۔گورنر کیتھی ہوکول کا کہنا تھا کہ نیویارک آنے والے تقریباًایک لاکھ بیس ہزارتارکین وطن میں سے تقریبا”اٹھارہ ہزار باصلاحیت تارکینِ وطن کو چارسو کمپنیز ملازمتیں فراہم کریں گیں۔ جن میں تقریباً ایک چوتھائی کام ریسٹورنٹس کے شعبے میں موجود ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیویارک فوڈ انڈسٹری کو بھی تارکینِ وطن کے ہنراور تخلیقی صلاحیتوں کی ضرورت ہے۔