کولمبو،سری لنکا میں آن لائن سیفٹی ایکٹ کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے
سری لنکا آن لائن سیفٹی کےحوالے سے رواں ہفتے ایک مسودہ قانون پارلیمنٹ میں پیش کرنے والا ہے جس میں سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کسی بھی قسم کا پروپیگنڈہ ثابت ہونے کی صورت میں پانچ سال قید کی سزا اوردس ملین روپے جرمانہ عائد کیے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔سری لنکا ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کےترجمان لسانتھا روہونوگےنے بل سے متعلق اپنے بیان میں کہا
"آن لائن سیفٹی بل کی شرائط بہت سخت ہیں جس کا اثر پوری آبادی پر پڑے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت جمہوری آزادی کو پس پشت ڈال کرسیاست دانوں اور اعلیٰ حکام کی بدعنوانی، بدانتظامی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر تنقید کو سنسر کر رہی ہے جوکہ جمہوری آزادی کے بر خلاف اور کسی طور قابل قبول نہیں۔واضح رہے یہ مسودہ قانون غورلیئے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا لیکن سپریم کورٹ میں اس کی قانونی حیثیت کو چیلنج کرنے کے لیے کم از کم دو ہفتوں کا وقت درکار ہوگا تاہم اس متنازع بل اور اس کی خلاف ورزی کی سزا کے حوالے سے سری لنکا کے عوام سراپا احتجاج ہیں اور سوشل میڈیا پر صارفین آن لائن سیفٹی ایکٹ کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔