vosa.tv
Voice of South Asia!

انڈیاپٹنہ:خاتون باورچی کو اسکول میں جھاڑو نہ لگانے پر تشدد کا بنا ڈالا

0

بہار کے ایک اسکول میں چونکا دینے والے واقعہ پیش آیا جب ایک شخص اپنے دوست کے ساتھ اسکول کے احاطے میں داخل ہوا اور وہاں باورچی کے طور پر کام کرنے والی ایک خاتون پر حملہ کردیا اور بری طرح تشدد کرنا شروع کردیا اور خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گروانڈ میں لے آیا اور مارپیٹ شروع کردی۔اس دوران اسکول کا عملہ پہنچ گیا اور مداخلت کرتے ہوئے خاتون کو چھڑایا گیا۔انڈین میڈیا کے مطابق اسکول کے ایک ٹیچر کا شوہر مبینہ طور پر اس وقت اسکول پہنچا جب اس کی بیوی نے بلایا کہ اس نے خاتون کو جھاڑو دینے کا کہا تو خاتون باورچی نے حکم ماننے سے انکار کردیا اور بدتمیزی کی جس کے بعد ٹیچر کے شوہر نے خاتون کو مارنا شروع کردیا۔ واقعے کی ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ وہ خاتون کو مارتا ہے، جو زمین پر لیٹی ہوئی ہے، جبکہ عملے کے دیگر ارکان مداخلت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
متاثرہ لڑکی نے انڈین میڈیا کو بتایا کہ اس کا ٹیچر کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا ٹیچر اسے زبردستی میدان میں جھاڑو دینے کے لیے کہہ رہی تھی ، جو اس کی ذمہ داری نہیں ہے۔ جس کے بعد مسئلہ حل ہو گیا۔لیکن ٹیچر نے دوبارہ جھاڑو لگانے کا کہا جب باورچی نے انکار کیا تو خاتون استاد نے اپنے شوہر کو بلایا، جو ایک دوست کے ساتھ اسکول آیا اور باورچی پر حملہ کردیا۔
واقعہ حاجی پور میں واقع سرائے مڈل اسکول کا ہے۔باورچی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.