بھارتی فلمساز نے شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر جوان کو مناسب فلم قرار دیدیا۔
بھارتی فلمساز وویک اگنی ہوتری کی تازہ ترین ریلیز، دی ویکسین وار، اس وقت تھیٹرز میں شاہ رخ خان کی جوان کے ساتھ چل رہی ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں فلمساز نے SRK کی بلاک بسٹر پر اپنی رائے شیئر کی اور کہا کہ انہیں یہ ‘سطحی فلم’ لگی ہے۔ اس فلم میں شاہ رخ خان مزید اچھا کام کرسکتے تھے۔بھارتی فلمساز کا کہنا تھا کہ یہ دعوی کیا تو شاہ رخ کی سوشل میڈیا ایجنسی نے سوشل میڈیا پر ان پر حملہ کیا۔
جوان کے بارے میں بات کرتے ہوئے وویک نے سدھارتھ کنن سے کہا، "میرے خیال میں ان کی حالیہ فلمیں بہت سطحی ہیں۔ وہ اس سے کہیں بہتر کر سکتا ہے۔” جب خاص طور پر پوچھا گیا کہ کیا وہ پٹھان اور جوان کا ذکر کر رہے ہیں، تو فلمساز نے کہا، "ہاں جو بھی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں اور جو میں نے دیکھی ہیں، مجھے وہ بہت سطحی لگی ہیں یعنی مناسب کہہ سکتے ہیں۔ وہ ایکشن فلم کے طور پر ٹھیک ہیں لیکن انہیں فلم سازی کے معیار کے طور پر پیش کرنے سے متفق نہیں ہوں۔
واضح رہے کہ وویک کی فلم، دی ویکسین وار، 28 ستمبر کو ریلیز ہوئی تھی اور ابتدا میں باکس آفس پر اس کا آغاز سست تھا۔ اس نے 1 اور 2 دن بالترتیب 85 لاکھ اور 90 لاکھ روپے کمائے۔ ان کی فلم نے ہفتہ کو 1.50 کروڑ روپے کمائے۔
اس کے برعکس، SRK کی جوان نے باکس آفس پر نمایاں کامیابی حاصل کی ہے اور عالمی سطح پر 1055 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ ان کی اس سال کی پچھلی ریلیز، پٹھان بھی بڑی ہٹ رہی اور 1000 کروڑ روپے کے کلب میں داخل ہوگئی۔