vosa.tv
Voice of South Asia!

بنگلہ دیش: ڈینگی بخار  سے اب تک  900 اموات  رپورٹ

0

بنگلہ دیشی حکام کا کہنا ہے کہ مملکت میں اس سال اب تک ڈینگی بخار کے ایک لاکھ 87 ہزار 725 کیسز سامنے آئے جن میں سے 9 سو سے زیادہ لوگ زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔وزارت صحت کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ اب تک 909 افرادجاں بحق  ہوچکے ہیں، ستمبر میں 316، اگست میں 342 اور جولائی میں 204 اموات شامل ہیں۔اگست میں 71 ہزار 976 اور جولائی میں 43 ہزار 854 کیسز سامنے آئے تھے جبکہ ستمبر میں اب تک ڈینگی کے 63 ہزار 917 کیسز ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔صبح 8 بجے تک ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 16 اموات اور ڈینگی کے 3 ہزار 8 مزید انفیکشن ریکارڈ کیے گئے۔ڈی جی ایچ ایس کے مطابق مون سون کا دورانیہ جون سے ستمبر بنگلہ دیش میں ڈینگی بخار کا موسم ہے جسے مچھروں سے پھیلنے والی بیماری کے لیے ایک بڑے خطرے والا ملک سمجھا جاتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.