چوالس سال پرانا بنگالی گاناجی ٹی اے 6 میں شامل ہونے پرعالمی توجہ کامرکز ،
گرینڈتھفٹ آٹو 6 میں بطورساؤنڈ ٹریک استعمال ہونے والا1982کا بنگالی ڈسکو گا نا "آج شینبار”ایک پھرعالمی توجہ کامرکز بن گیا، تاہم 71 سالہ بھارتی گلوکارہ روپابسواس کوکئی دہائیوں سے زائد عرصے بعد نئی عالمی شہرت حاصل ہو رہی ہے۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطا بق’’آج شنیبار‘‘ گلوکارہ روپابسواس کے پہلے البم ’’ڈسکو جاز‘‘ کا حصہ تھا جو 1982ء میں ریلیز ہوا تھا۔اب اس گانے کو جی ٹی اے 6 کے اِن-گیم ریڈیو اسٹیشن’’ورلڈ وائیڈ ایف ایم‘‘میں شامل کیا گیا ہے، جہاں کھلاڑی گیم کی فرضی امریکی ریاست لیونیڈا میں سفر کے دوران اسےسن سکیں گے۔
اس غیرمتوقع عالمی پذیرائی پر خوشی اورحیرت کا اظہار کرتے ہوئے روپا بسواس نے ایک بھارتی میگزین سے گفتگومیں کہا کہ وہ اس حوالے سے بے حد جذباتی ہیں۔ان کے مطابق انہیں اس بات کا درست علم نہیں تھا کہ یہ گانا ویڈیو گیم تک کیسے پہنچا؛ ان کے گانوں کے لائسنس رکھنے والی ریکارڈ کمپنی نے ’’آج شنیبار‘‘کو جی ٹی اے 6 کے لیے پیش کیا تھا تاہم انہیں اس پورے عمل کی تفصیلات معلوم نہیں تھیں۔
گلوکارہ نے بتایا کہ انہیں اپنے گانےکی اس شمولیت کاعلم بھی حال ہی میں اس وقت ہوا جب ان کے بیٹے دیبیان اور بہو سومیٹا نے انہیں فون کر کے یہ خوشخبری سنائی۔چار دہائیوں سے زائد پرانا یہ بنگالی ڈسکو نغمہ اب نئی نسل کے گیمرز اور عالمی موسیقی کے شائقین تک پہنچ رہا ہے، جس سے روپا بسواس کے فنی کیریئر کو ایک نئی پہچان مل گئی ہے۔