vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: سب وے سرفنگ کے الزام میں گرفتاریوں میں اضافہ

0

 نیویارک میں سب وے ٹرین کی چھت پر سفر کرنے کا خطرناک رجحان تھم نہ سکا، رواں سال اب تک 185 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ ہے۔ پولیس نے روک تھام کے لیے اسکولوں میں آگاہی مہم کو ترجیح دے دی ہے۔

 پولیس اعداد و شمار کے مطابق 2022 سے اب تک سب وے سرفنگ کے باعث 19 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو چکے ہیں۔ گرفتاریوں میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے، جس کی ایک وجہ ڈرون پٹرولنگ کی تعیناتی بھی ہے۔ پولیس کے مطابق نوجوان زیادہ تر اسکول سے پہلے اور بعد کے اوقات میں ایسی جگہوں پر یہ خطرناک عمل کرتے ہیں جہاں ٹریک بلندی پر ہوتے ہیں۔ این وائی پی ڈی کے چیف آف ٹرانزٹ جوزف گلوٹا کے مطابق رواں سال اسکولوں میں 85 سیشنز کیے گئے، جن میں تقریباً 8 ہزار 700 طلبہ اور والدین تک پیغام پہنچایا گیا، اور اس کے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ 2 نومبر کو بروکلین میں جے/ایم لائن کی ٹرین کی چھت پر سفر کرتے ہوئے 14 سالہ لڑکے کا پاؤں کٹ گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.