ہانگ کانگ کی لنگنان یونیورسٹی نے بین الاقوامی طلبہ کے لیے ہانگ کانگ پی ایچ ڈی فیلوشپ اسکیم 2027-28 کے تحت درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ فیلوشپ حاصل کرنے والوں کو ماہانہ وظیفہ، تحقیقی سفر کا الاؤنس اور دیگر مراعات دی جائیں گی۔
یہ فیلوشپ 2009 میں ہانگ کانگ حکومت کی ریسرچ گرانٹس کونسل نے شروع کی تھی، جس کا مقصد دنیا بھر کے باصلاحیت طلبہ کو ہانگ کانگ کی جامعات میں پی ایچ ڈی کی طرف راغب کرنا ہے۔ 2026-27 کے لیے فیلوشپ حاصل کرنے والوں کو ماہانہ 28 ہزار 700 ڈالر وظیفہ ملے گا، جبکہ کانفرنسوں اور تحقیقی سفر کے لیے سالانہ 14 ہزار 400 ڈالر تک الاؤنس دیا جائے گا۔ فیلوشپ عام طور پر زیادہ سے زیادہ تین سال کے لیے ہوتی ہے، تاہم چار سالہ پروگرام میں چوتھے سال بھی یہی سہولت دی جائے گی۔ لنگنان یونیورسٹی میں داخلہ لینے والے طلبہ صدارتی پی ایچ ڈی اسکالرشپ کے بھی اہل ہو سکتے ہیں، جس میں سالانہ 40 ہزار ڈالر، مکمل ٹیوشن فیس کی معافی اور تین سال تک ہاسٹل کی ضمانت شامل ہے۔ فیلوشپ پانے والے طلبہ کو ہفتے میں اوسطاً 12 گھنٹے تدریسی یا تحقیقی معاونت کی ذمہ داریاں بھی نبھانا ہوں گی۔ درخواست دہندگان کو پہلے ریسرچ گرانٹس کونسل کے نظام میں درخواست جمع کرانا ہو گی، جس کی آخری تاریخ یکم دسمبر 2026 دوپہر 12 بجے ہانگ کانگ ٹائم ہے۔