نیویارک کے میئر زہران ممدانی اور ریاستی گورنر کیتھی ہوکل نے انتخابات میں ڈیموکریٹس کی کامیابی کے بعد پورٹو ریکو کے لیے وفاقی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز کے مطابق دونوں رہنما منگل کو ایک ساتھ نظر آئے اور ڈیموکریٹس کی انتخابی کامیابی کو سیاسی منظرنامے میں بڑی تبدیلی قرار دیتے ہوئے اس کے ممکنہ اثرات پر بات کی۔میئر زہران ممدانی کا کہنا تھا کہ انتخابی نتائج سے ملک بھر کے محنت کش طبقے کے لیے نئے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں اور اب ان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔گورنر کیتھی ہوکل نے امید ظاہر کی کہ وفاقی حکومت پورٹو ریکو کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں اور وعدوں کی تجدید کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران اس امریکی علاقے کو نظرانداز کیا گیا، تاہم اب حالات میں بہتری کی امید ہے۔ممدانی نے کہا کہ پالیسی اختلافات کے باوجود وہ گورنر کیتھی ہوکل کے ساتھ مؤثر انداز میں کام جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔ ان کے مطابق محنت کش طبقے کی بہتری کے لیے شہر اور ریاستی حکومت کے درمیان تعاون ضروری ہے۔دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اپنے حکومتی ایجنڈے پر عمل درآمد کے لیے باہمی تعاون کو ترجیح دی جائے گی۔