vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک سٹی میراتھن کےلیےسکیورٹی پلان تیار،ہزاروں پولیس اہلکار تعینات ہوں گے

0

نیویارک (نیوزڈیسک) این وائےسی میں اتوار کو ہونے والی میراتھن کے لیے پولیس نے سکیورٹی پلان کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔جس کے تحت بم ڈسپوزل اسکواڈ،  ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز سمیت خصوصی یونٹس بھی تعینات ہوں گے۔

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے یکم نومبر کو ہونے والی نیویارک سٹی میراتھن کے لیے سکیورٹی انتظامات کی تفصیلات بتا دیں۔ پولیس کمشنر جیسیکا ٹِش کے مطابق، پانچوں بورو سے گزرنے والے ساڑھے چھبیس میل طویل راستے پر ہزاروں پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے، جبکہ دو ملین سے زائد تماشائیوں کی آمد متوقع ہے۔

سکیورٹی کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ، ایمرجنسی سروسز، گھڑ سوار پولیس، کھوجی کتوں اور سمندری و فضائی یونٹس کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز استعمال کیے جائیں گے، جبکہ رنرز اور تماشائیوں کے تحفظ کے لیے سینکڑوں رکاوٹی گاڑیاں اور دس ہزار سے زائد دھاتی بیریئرز لگائے جائیں گے۔نیویارک روڈ رنرز کے چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ ہالووین کے اگلے روز میراتھن ہونے کے باعث پولیس کے لیے یہ مصروف ویک اینڈ ہوگا۔میراتھن میں شرکت کرنے والے رنرز اور مختلف ممالک سے آنے والے تماشائیوں نے سکیورٹی انتظامات پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

 پولیس کمشنر کے مطابق، ایونٹ کے حوالے سے فی الحال کسی مخصوص اور قابلِ اعتبار خطرے کی اطلاع نہیں۔میراتھن کا آغاز اتوار کی صبح اسٹیٹن آئی لینڈ کےورازانو نارووز برج سے ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.